پشاور، 13 اگست 2024
گورنر ہاؤس پشاور میں جشن آزادی پاکستان کے موقع پر کلچرل میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کلچرل میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کے موقع پر پشاور بھر سے آئے ہوئے عوام کے درمیان گورنر ہاؤس میں موجود رہے،
اس موقع پر کلچرل میوزیکل نائٹ اور فائر ورکس کے موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، گورنر ہاؤس تقریب میں موجود افراد اور بچوں نے گورنر خیبرپختونخوا کے ساتھ تصاویر بنائیں اور جشن آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس میں منعقدہ پروقار تقریب میں شرکت کر کے دلی خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جشن آزادی کی شب گورنر ہاؤس میں کچرل میوزیکل اور فائر ورکس کی تقریب پشاور کے شہریوں کو 77ویں یوم آزادی منانے کیلئے موقع فراہم کرنا تھا، پاکستان ہماری پہچان ہماری آن ہے، اج عوام علاقہ کے درمیان جشن آزادی کی خوشیاں منا کر دلی مسرت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اور ہم سب نے ملکر اسکی آن شان برقرار رکھنی ہے۔#