Pir of Golra Sharif Syed Qutb ul Haq Gilani and Sajjada Nasheen Pir Junaid ul Haq Gilani meet Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House Peshawar.

Pir of Golra Sharif Syed Qutb ul Haq Gilani and Sajjada Nasheen Pir Junaid ul Haq Gilani meet Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House Peshawar.
Date

شاور, 23 اگست 2024

معروف روحانی شخصیت دربار عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید قطب الحق گیلانی نے گورنر ہاؤس پشاور کا دورہ کیا سجادہ نشین پیر علی جنید الحق گیلانی اور دیگر معززین بھی ان کے ہمراہ تھے گورنر ہاؤس پہنچنے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مہمان کا استقبال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا  نے کہا کہ خیبر پختون خواہ مذہبی اور ثقافتی لحاظ سے خصوصی تاریخی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ اس صوبہ میں بین المذاہب بین المسالک ہم اہنگی کا فروغ میری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ دربار عالیہ گولڑہ شریف نہ صرف پاکستان بلکہ اس خطہ میں دین کے فروغ ، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ ،شریعت کی پاسداری اور اسلامی اقدار کی سربلندی کہ  میں اپنی ایک تاریخی حیثیت اور مقام رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جس صورت حال سے دوچار ہے اسمیں مساجد اور خانقاہوں کے زمہ داران پر خصوصی زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نفرت ، انتہاء پسندی ، شدت پسندی ، فرقہ بندی کے قلع قمع کے لیئے اپنا کردار ادا کریں ۔ دربار عالیہ گولڑہ شریف کے پیر سید قطب الحق شاہ گیلانی نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی صوبہ میں یگانگت ، مذہبی اور مسلکی ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ربیع الاول کے مبارک مہینہ میں گورنر ہاؤس پشاور میں سیرت خاتم النبیین کانفرنس کے انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی ۔ انہیں گورنر ہاؤس کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا گیا اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی