شاور, 11 ستمبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ادبی سرگرمیوں کا فروغ قوموں کی ترقی اور بقاء کا ضامن ہوتا ہے اپنی ثقافت سے دور رہنے والی اقوام اپنا وجود اور شناخت کھو دیتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اباسین آرٹس کونسل کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد کی قیادت پیپلز پارٹی کلچرل ونگ کے سربراہ خواجہ یاور نصیر کررہے تھے، گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ادبی سرگرمیوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے اٹھارویں ترمیم کے بعد فیڈریشن نےیہ معاملات صوبہ کے حوالہ اب صوبوں کی ترجیحات پر مبنی ہے کہ وہ اسکو کتنی اہمیت دیتے ہیں مگر بدقسمتی ہماری صوبائی حکومت کی ترجیحات کچھ اور ہیں فنون لطیفہ سے منسلک حقیقی لوگوں پر توجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کانفرنسز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہےسنٹرل ایشیاء کے دانشوروں کو یہاں مدعو کرنے کی تجویز پر کام شروع ہے انہوں نے کہا کہ اباسین آرٹس کونسل کا کردار اس صوبہ میں فنون لطیفہ کے فروغ میں انتہائی گرانقدر رہا ہے آپ جیسے صاحب الرائے اور معاشرہ دوست شخصیات کے لیئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا آپکے مسائل کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کرونگا انہوں نے کہا کہ نشتر ہال سے متعلقہ مسائل تشویشناک اور حل طلب ہیں
Date