Governor Khyber Pakhtunkhwa Visit to Tajikstan

Image
Date


*گورنر خیبرپختونخوا/دورہ تاجکستان*
 
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دوشنبے میں تاجکستان کے وزیر توانائی جمعہ دلیر شوفقیر سے وفد کے ہمراہ ملاقات


ملاقات میں پاکستان میں تعینات تاجکستان کے سفیر شریفزادہ یوسف، رکن صوبائی اسمبلی ارباب ذرک خان، معروف کاروباری شخصیت شہباز ظہیر کے علاؤہ تاجکستان کی وزارت توانائی کے حکام شریک تھے

ملاقات میں کرغزستان ، تاجکستان ، افغانستان اور پاکستان کے درمیان توانائی کے اہم منصوبہ کاسا 1000 کے حوالہ سے گفتگو کی گئی

منصوبہ کا بنیادی مقاصد افغانستان اور پاکستان میں بجلی تک رسائی کو بہتر بنانا، علاقائی توانائی کی تجارت کو فروغ دینا اور شریک ممالک میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے


منصوبہ سے جنوبی اور وسطی ایشیا میں بجلی کی کمی کو دور کرنے اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے میں مدد ملے گی

منصوبہ CASA 1000  خطہ کے چار ممالک میں توانائی کی فراہمی کا اہم ترین منصوبہ ہے، فیصل کریم کنڈی

منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی کے شعبہ کو استحکام ملے گا،فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا صوبہ بجلی کی پیداوار میں خصوصی استعداد رکھتا ہے، فیصل کریم کنڈی

صوبہ میں بجلی کی پیداوار، تقسیم کار سمیت مجموعی توانائی شعبہ میں بہتری لانا چاہتا ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا تاجک وزیر توانائی کو دورہ پشاور کی بھی دعوت

تاجک وزیر توانائی نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے توانائی منصوبے میں دلچسپی کو سراہا

تاجک وزیر نے دورہ کی دعوت قبول کی، دوروں سے ممالک میں قربت بڑھتی ہے اور عوامی مسائل حل ہوتے ہیں، تاجک وزیر

تاجک وزیر نے گورنر خیبرپختونخوا کو خصوصی سوینیئر بھی پیش کیا