Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi cuts a 69th Birthday cake of President Asif Ali Zardari in a ceremony at Rawalpindi/Islamabad.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi cuts a 69th Birthday  cake of  President Asif Ali Zardari in a ceremony at Rawalpindi/Islamabad.
Date

از دفتر پریس سیکرٹری برائے گورنرخیبرپختونخوا
ہینڈ آؤٹ-285-اسلام آباد، 26 جولائی 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری تدبر، مفاہمت اور جمہوری اصولوں کی سیاست کے علمبردار ہیں۔ 

آصف علی زرداری کی 69 ویں جنم دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نہ صرف شہید ذولفقار علی بھٹو کی سیاست کے وارث ہیں بلکہ انہوں نے بلاول بھٹو کی صورت میں قوم کو بے نظیر بھٹو کا سیاسی جانشین دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ملک جیسے بھی مشکل حالات میں کیوں نہ ہو پیپلز پارٹی کی قیادت نے قوم کو ان پریشانیوں سے نکالنے کا راستہ دیا ہے۔ 

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں جاری سیاسی انتشار کے خاتمے کا راستہ ایوان صدر سے نکلتا ہے اور صدر زرداری کی حکمت سے فایدہ لیتے ہوئے قوم کو استحکام اور ترقی کی طرف لے کہ جائیں گے۔ 

تقریب کے احتتام پر فیصل کریم کنڈی نے سابق سفیر حمید قدوائی، آئی پی پی کے خرم حمید روکھڑی اور مسلم لیگ ن کے سید ذیشان نقوی کے ہمراہ صدر آصف علی زرداری کی 69 سالگرہ کا کیک کاٹا۔