Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi attended the Lunch hosted by Former Ambassador Hameed Kidwai at PC Rawalpindi.

Lunch
Date

ہینڈ آؤٹ-286 -اسلام آباد، 26 جولائی 2024

 

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کو مختلف مذاہب کے مقدس مقامات اور آثار قدیمہ کی بنیاد پر مذہبی سیاحت کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔ راولپنڈی کے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل میں سابق سفیر حمید قدوائی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شریک افراد سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بدمت، سکھ، ہندو، عیسائیت کے مقدس ترین تاریخی مقامات پائے جاتے ہیں جن کے تحفظ اور وہاں پر مذہبی سیاحت کے لئے وہ ایک مکمل لائحہ عمل ترتیب دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا کے مذہبی و تفریحی سیاست کے مواقعوں کو بروئے کار لایا جائے تو صوبے کا وفاق پر دارومدار ختم ہوسکتا ہے۔ سابق سفارتکار اور معروف کاروباری شخصیت حمید قدوائی نے گورنر خیبر پختونخوا کو سیاسی و تعمیری سوچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں گراوٹ کے ماحول میں فیصل کریم کنڈی جیسی شخصیات کا قیادت کے کردار میں سامنے آنا ملک و قوم کے لئے بہت نیک شگون ہے۔ تقریب میں سابق سفارتکاروں ثناء اللہ، نجم الثاقب، شاہ جمال نے شرکت کی اس کے علاؤہ سیاسی رہنما خرم حمید روکھڑی، سید ذیشان نقوی، نوید کنول بھی شریک تھے۔ سینئر صحافی محسن رضا خان، ایڈیٹر دی نیوز عامر غوری، اینکر کرن ناز، وائس آف امریکہ کے محمد عاطف راجپوت، امیر عباس، سارہ خان، طارق عزیر، عینی خان بھی شریک تھیں۔ معروف کاروباری شخصیات ذیک سٹی کے چیئرمین ضیغم عباس کاظمی، چوہدری فرخ رضا، فلاحی تنظیم ایس ایس ڈی او کے سید کوثر عباس، ملک کفایت حسین شریک ہوئے۔#