Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi visit Gorakh nath Mandar, Tehsil Gorgathri

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim kundi visit Gorakh nath Mandar, Tehsil Gorgathri
Date

ہینڈآؤٹ ،287، پشاور 28 جولائی 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز گورکھ ناتھ مندر تحصیل گور گٹھڑی پشاور کا دورہ  کیا. مندر پہنچنے پرکاکا رام سرپنج سمیت دیگر ہندو برادری کیطرف سے گورنر کا والہانہ استقبال، ہار اور روایتی پگڑی پہنائی گئی. گورنر کو مندر کی انتظامیہ و ہندو برادری کیجانب سے مندر کی حالت زار میں بہتری، تزئین و آرائش کے مطالبات پیش کئے گئے. مندر میں منعودہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اقلیتوں کے پاس خود چل کر جا رہا ہوں، سپاس نامہ میں پیش کئے گئے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو فوری ہدایات دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق، سینٹ و اسمبلی میں نمائندگی کے ساتھ شانہ بہ شانہ رکھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر کی اقلیتوں کے لئے جذبہ و خدمات کی پالیسی پر گامزن ہوں، ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستانی شہری ہیں ہم سب کا مشترکہ مقصد ملک کی ترقی و خوشحالی ہے، گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں.