Divisional Superintendent of pakistan railway maqsood jan calls on Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House

Divisional Superintendent of pakistan railway maqsood jan calls on Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi  at Governor House
Date

پشاور، 30 جولائی 2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن مقصوداحمد جان نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ریلوے کے نظام کو بہتر بنانے سمیت ادارے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی ایس ریلوے نے کہاکہ ریلوے کے معاملات اب مزید بہتری کی جانب آگے بڑھ رہے ہیں اور آنے والے دنوں میں ریلوے میں مثبت تبدیلی نظر آئے گی۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاکستان ریلوے نقل و حمل میں ٹرانسپورٹ کا ایک اہم ادارہ ہے جو پاکستان کے تمام صوبوں کے لوگوں اور ان کے سامان کو ایک شہر سے دوسرے شہروں تک بآسانی رسائی دیتا ہے۔ پاکستان ریلوے قومی ادارہ ہے اور اس کی بہتری اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں ریلوے سفری نظام کو بہتر کرنیکی ضرورت ہے تاکہ صوبہ بھر کے عوام اس سہولت سے استفادہ کر سکیں۔گورنرنے ریلوے کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ریلوے مزدور اور افسران ریلوے کے کردار کو بھی سراہا۔#