Date
پشاور، 10 اگست 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی وادی تیراہ ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 سیکیورٹی فورسز جوانوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، گورنر نے شہید سیکیورٹی فورسز کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے. گورنر نے کہا ہے کہ دھشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔#