Date
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کابراڈ پیک مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکیاہے۔ انہوں نے مراد سدپارہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی اورپسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔ گورنرنے اپنے تعزیتی بیان میں کہاہے کہ مراد سدپارہ ایک بہادر کوہ پیما تھے، مرحوم مراد سدپارہ کی کوہ پیمائی میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 پہاڑ سر کر نے والے مرحوم مراد سدپارہ ملک و قوم کا فخر ہیں۔#