Pakistan Sports Writers Federation delegation led by Amjid Aziz Malik calls on Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House.

Pakistan Sports Writers Federation delegation led by Amjid Aziz Malik calls on Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House.
Date

پشاور، 17 اگست 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان اسپورٹس رائیٹرز فیڈریشن کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن کے صدر امجد عزیز ملک کی سربراہی میں ملنے والے وفد میں پشاور،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، کراچی سے اراکین شامل تھے۔وفد نے گورنر کو خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں اسپورٹس کے فروغ سے متعلق مختلف تجاویز پیش کیں۔اس موقع پر گورنرفیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ دہشتگردی کا مقابلہ ہم کھیلوں کے میدان آباد رکھنے سے کر سکتے ہیں۔صوبہ میں اسپورٹس کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے، اسپورٹس کے ہونہار بچے اپنی مدد آپ کے تحت ملکی و غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کھیلوں کے میدان ویران اور ہونہار کھلاڑیوں کی کوئی سربراہی، معاونت نہیں ہو رہی ہے۔کھیلوں کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا اچھا پیغام جاتا ہے۔گورنرنے کہاکہ پشاور، سوات، چترال، دیر، ڈی آئی خان، وزیرستان سمیت دیگر اضلاع کے ہونہار کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس مدعو کیا تھا،اپنی مدد آپ کے تحت کھیلوں کے میدان میں نام پیدا کرنیکا جذبہ رکھنے والے صوبہ کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی تھی،حقیقی اسپورٹس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے میرٹ پر فیصلے کرنا ضروری ہیں۔گورنرنے کہاکہ کھیلوں کے فنڈز کا شفاف اور منصفانہ استعمال یقینی بنانا ہو گا۔وفد نے کھیلوں کے فروغ بالخصوص صوبہ کے اسپورٹس ٹیلنٹ کی سرپرستی پر گورنر خیبرپختونخوا کے اقدامات و کوششوں کو سراہا۔#