اسلام اباد 27 اگست 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواتین کو خود کفیل بنانے کے خواب تھا جسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت عملی تعبیر بنایا گیا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکزی دفتر کے دورہ کے موقع پر کیا چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد اور دیگر حکام نے انہیں پروگرام کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سردار فتح اللہ خان میاں خیل بھی اس موقع پر موجود تھے
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شفافیت پر مبنی اس پروگرام کے اعداد و شمار کسی بھی ہنگامی یا امدادی صورتحال میں عالمی اداروں کے لیئے مصدقہ ہوتے ہیں اس کا مقصد خواتین کو کسی پر منحصر کرنے کے قابل نہیں بلکہ انہیں بتدریج معاشی آسودگی کی جانب لے جانا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام تک مذید شفاف انداز میں امداد کی فراہمی کے لیئے اٹھائے جانے والے اقدامات لائق ستائش ہیں یونین کونسل سطح تک بی آئی ایس پی کے دفاتر کے پھیلاؤ سے غریب لوگوں کو انکی دہلیز پر ہرممکن سہولیات میسر ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ پارٹی کے بجائے بی آئی ایس پی کے معاملات کو پروگرام کے ہی زیر نگرانی منتقل کیا جائے سوشل میڈیا پر فیک معلومات اور عوام کو گمراہ کرنے کے حوالہ سے جاری مہم کا سدباب انتہائی ضروری ہے ، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے بتایا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایات کی روشنی میں غریب عوام کو درپیش مشکلات اور تکالیف کے حل کو یقینی بنانے پر توجہ دی جارہی ہے بنکوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور کوشش ہے کہ عوام کے اکاؤنٹس میں براہ راست رقوم منتقل ہوں ، کوشش ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز کو تربیت دی جائے قابل روزگار بنایا جائے تاکہ خود کفیل ہونے کے بعد اس پروگرام سے لوگوں کو باہر کیا جائے ، اس حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کا تعاون ہمیں درکار ہوگا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نیوٹک ، جی آئی ذیڈ اور یونیورسٹیوں کو فنی تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جارہا ہے دنیا کے جس ملک کو کس نوعیت کی افرادی قوت چاہیئے اسکی ضروریات منگوا لی گئی ہیں اور اس پر مزید پیش رفت کی جائے گی گورنر خیبرپختونخوا کو بے نظیر کفالت پروگرام ، بے نظیر تعلیمی وظائف ، بے نظیر نشو و نما پروگرام اور بے نظیر سکالر شپ برائے اندر گریجویٹ کے علاؤہ متعدد دیگر امور پر ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی ڈاکٹر عاصم اعجاز نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر متعدد معاملات پر اصلاحی اقدامات اٹھانے کے حوالہ سے تجاویز پر غور وغوض بھی کیا گیا-#