اسلام اباد 31 اگست 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومتی سطح پر ملکی ہنر و صلاحیت کی نمائش کے لیے مواقع اور مالی امددکی فراہمی یقینی بنانا ہو گی، صوبائی حکومتوں کو دستکاری کو ترجیحی صنعت کے طور پر لیتے ہوئے متعلقہ مصنوعات کے فروغ میں فرنٹ لائن پوزیشن اختیار کرنی چاہیے، خوشی ہوئی کہ ہماری مر د و خواتین بزنس کمیونٹی مقامی، ملکی اور عالمی سطح پر کاروبار سے متعلق ایک بہترین وژن رکھتی ہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن آف کے سالانہ تقسیم ایوارڈز تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں ملائشیا کے سفیر محمد اظہر بن مزلان، مالدیپ کے ہائی کمشنر محمد طہ، مریم اقبال چیئرپرسن ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن اف پاکستان اور تاجر برادری نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی.تقریب میں پاکستان بھر سے آرٹسٹن میں ایوارڈز و شیلڈ تقسیم کئے گئے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ تقریب ملک بھر بالخصوص دیہی علاقوں کی خواتین کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور صحتمند ماحول میں زندگی گزارنے کا حق فراہم کرنے کا اعتراف ہے، دستکاری کے شعبے سے وابستہ صنعت کاروں، کاروباری خواتین کیلئے ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن کی خدمات و کردار قابل تعریف ہے، دستکاری سمیت تمام شعبوں میں کاروباری شعبہ سے منسلک مرد و خواتین نہ صرف اپنے خاندان کی کفالت کا باعث ہیں بلکہ ملکی معیشت میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک میں دستکاری کے شعبہ میں کمال مہارت رکھنے والے ہنر مند مر دو خواتین ہونے کے باوجوددیگر ممالک کے مقابلے میں واضح فرق متعلقہ اداروں کی عصری کمزور پالیسیوں کے
کے باعث سامنے آ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی دستکاری صنعت کو فروغ دینے کیلئے عملی سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اور اس ضمن میں دستکاری کے شعبہ سے وابستہ مرد و خواتین سمیت ہینڈی کرافٹس ایسوسی ایشن کو اپنے مکمل تعاون و معاونت کا یقین دلاتا ہوں، گورنر ہاؤس کے دروازے آپ لوگوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں، گورنر نے اس موقع پر ایوارڈ حاصل کرنیوالوں کو مبارکباد بھی پیش کی#