Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kund exchanges dialogues with ANP Central President Senator Aimal Wali Khan, who visited Governor House on WEDNESDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kund exchanges dialogues with ANP Central President Senator Aimal Wali Khan, who visited Governor House on WEDNESDAY.
Date

پشاور 04 ستمبر 2024 
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں امن کی ابتر صورتحال انتہائی پریشان کن اور صوبہ کے لیے ناقابل تلافی نقصان کا سبب ہے، قیام امن میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں اس ملک میں امن اور استحکام کے لیئے پیپلز پارٹی نے بی بی شہید جیسی عظیم لیڈر کی قربانی دی انہوں نے کہا کہ قیام امن ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ مرکز سے صوبہ کے حقوق کے حصول کے لیئے سیاسی قیادت کو متحد کرنے کی کوششیں جاری ہیں صوبہ میں تعلیم کی صورت حال ابترہے حکومتی عدم توجہی نے یونیورسٹیوں کو تباہ کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے میں گورنر خیبرپختونخوا کی کوششیں لائق ستائش ہیں عوامی نیشنل پارٹی صوبہ کے حقوق اور قیام امن میں ہرممکن تعاون کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبہ کو ایک متحرک محنتی گورنر ملا ہے جس کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی تعاون کرے گی۔#