Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi receives dead bodies of Labourer at Multan International Airport who were killed in district Panjgur of Balochistan.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi receives dead bodies of Labourer at Multan International Airport who were killed in district Panjgur of Balochistan.
Date

29 ستمبر 2024 

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دورہ ملتان کے دوران ملتان ائیرپورٹ پربلوچستان کے ضلع پنجگور میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مقتول مزدوروں کی میتیں وصول کیں، پنجگور میں شہید مزدوروں کی میتیں خصوصی طیارہ سے ملتان ائیرپورٹ لائی گئیں، ملتان ائیرپورٹ پر رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی ، ایم پی اے سلمان نعیم  بھی میتیں وصول کرنے کے لیئے موجود تھے. دریں اثناء  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے  7 مزدوروں کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے، گورنر نے مقتولین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مقتولین کی بلندیٔ درجات کی اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے. گورنر نے کہا ہے کہ محنت مزدوری کیلئے آئے افراد کا بیگناہ قتل انتہائی گھناؤنا انسانیت دشمن افسوسناک اقدام  ہے، بلوچستان حکومت مزدوروں کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے، انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، بیگناہ محنت کش طبقہ کے قتل پر دلی افسردہ ہوں، اللہ تعالی مقتولین کے اہلخانہ کو صبروجمیل عطا کرے.