Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Pakistan Chamber of Education Oath Taking ceremony at Marriott Hotel.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Pakistan Chamber of Education Oath Taking ceremony at Marriott Hotel.
Date

اسلام آباد، یکم اکتوبر2024

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو افراد کو شعور، آگہی اور علم عطا کرتی ہے, تعلیم یافتہ قومیں اپنے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتی ہیں اور ان کے حل کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ تعلیم کے ذریعے نئی ایجادات اور سائنسی ترقی ممکن ہوتی ہے، جو کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے چوتھے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا نے پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن کے نومنتخب کابینہ اراکین سے انکے عہدوں کا حلف بھی لیا۔تقریب میں حافظ محمد بشارت صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو ادارے کے زیراہتمام تعلیمی شعبہ میں خدمات سے متعلق آگاہ کیا,اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ ہمارے دیہی علاقے بنیادی تعلیم جیسے حق سے آج بھی محروم ہیں، بہت سارے بچے نامساعد حالات کے باعث تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ تعلیم و صحت کے شعبہ پر خرچ ہوتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعلیم کی فراہمی میں اپنا برابر کا حصہ ڈال رہا ہے لیکن اسکے باوجود بھی ہم سو فیصد ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ انہوں نے چیمبر سے کہاکہ حکومت کو آپ جیسے اداروں کی قابل قدر تجاویز و خدمات درکار ہیں،انہوں نے اس امید کااظہارکیا کہ ہم سب مشترکہ عملی کوششوں سے ملک کو تعلیم کے لحاظ سے ملک کے ترقی یافتہ ممالک کے برابر لانے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے۔گورنرنے کہاکہ ڈکٹیٹر شپ میں سٹوڈنٹس یونین پر پابندی لگی صرف سندھ نے وہ پابندی ختم کی۔ہمارے صوبہ میں نوجوان سب سے  زیادہ ہے لیکن دس بارہ سالوں میں صوبہ میں فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلی گئی،۔#