Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Daudsons Armory at Industrial Estate, Kohat Road, Peshawar on Monday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits Daudsons Armory at Industrial Estate, Kohat Road, Peshawar on Monday.
Date

پشاور, 7 اکتوبر 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ داؤد سنز اسلحہ انڈسٹری نے اپنی محنت لگن اور صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کیا اور خود کو عالمی سطح پر متعارف کرایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد سنز اسلحہ انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر دؤاد اینڈ سنز کے چیف ایگزیکٹیو حکیم الدین دواود اور علی نے گورنر خیبرپختونخوا کا استقبال کیا ،سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینیئر نائب صدر مولانا عبد الجلیل جان، سمال انڈسٹری چیمبر کے صدر وحید عارف اعوان  کاروباری شخصیت مقیم خان، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر مصباح الدین اور دیگر سیاسی و کاروباری شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ تاجر راہنماؤں نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ بجلی کی مناسب ترسیل یقینی بنانے اور گیس کے پریشر کو یقینی بنانا کے حوالہ سے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا انڈسٹری کو اسکی ضرورت کے مطابق بجلی اور گیس فراہم کی جائے گی تو اسکی کارکردگی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا اور اس سے صوبہ میں معاشی ترقی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ داؤد سنز اسلحہ انڈسٹری نہ صرف صوبے اور ملک بھر بلکہ بیرون ملک میں ایک اہم مقام رکھتی ہے جس پر اس ادارہ سے وابسطہ شخصیات خراج تحسین کی مستحق ہیں دورے کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کو فیکٹری میں مختلف شعبوں کا معائنہ کروایا گیا جہاں اسلحہ سازی کے جدید طریقے اور ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئی ہیں۔ اس موقع پر فیکٹری کے نمائندہ ولیم نے مختلف ہتھیاروں کی تیاری کے مراحل دیکھے اور فیکٹری کے ماہرین سے اسلحہ سازی کے عمل اور اس کی عالمی معیار کے مطابق تیاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، گورنر خیبرپختونخوا نے فیکٹری کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر اسلحہ سازی کی صنعت میں جو ترقی دیکھنے کو مل رہی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس شعبے کو مزید فروغ دینے اور اسلحہ سازی کی صنعت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ، داؤد سنز کی انتظامیہ نے بھی گورنر کے دورے کو سراہا اور انڈسٹری کی ترقی کے حوالے سے حکومت سے مزید تعاون کی توقع ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور حکومتی تعاون سے اسلحہ سازی کی صنعت کو بین الاقوامی معیار تک پہنچایا جا سکتا ہے، جس سے مقامی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔#