Date
شاور، 11اکتوبر 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعہ کے روز ضم ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ کیا اور جرگے کے انعقاد کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی جلال خان، کمشنر پشاورڈویژن ریاض محسود، ضلعی انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
متعلقہ حکام کی طرف سے گورنر خیبر پختونخوا کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق بریفنگ دی گئی ،گورنر خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو امن و امان اور عوام کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔