Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi inaugurates Passport processing Counter and NADRA Registration centre at Provincial Assembly on Monday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi inaugurates Passport processing Counter  and NADRA Registration centre at Provincial Assembly on Monday.
Date

پشاور، 14 اکتوبر 2024

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اسمبلی میں پاسپورٹ پراسسنگ کارنر اور نادرا رجسٹریشن دفتر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر اسپیکر بابر سلیم سواتی، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز احمد کریم کنڈی، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفی کمال قاضی اور ڈائریکٹر نادرا خالد عنایت اللہ اور دیگر ممبران اسمبلی و سیکرٹریٹ اسٹاف بھی موجود تھے۔ گورنر کے اس دورے کا مقصد اسمبلی کے ارکان، سیکرٹریٹ اسٹاف، اور پریس گیلری کے افراد کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی سہولت ان کی دہلیز پر فراہم کرنا تھا۔گورنر خیبر پختونخوا نے اپنے دورے کے دوران اسمبلی ہال اور جرگہ ہال کا بھی جائزہ لیا۔ یہ فیصل کریم کنڈی کا بطور گورنر خیبر پختونخوا، صوبائی اسمبلی کا پہلا دورہ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس منصوبے میں بھرپور تعاون کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پارلیمانی جرگہ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے زور دیا کہ سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر امن کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اور پختون جرگہ کے مطالبات پر بھی سنجیدگی سے غور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں آئینی مطالبات کے حل کے لئے مشترکہ طور پر فیصلے کریں گی اور پاکستان کے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام جائز مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ 1991 کے معاہدے کے باوجود خیبر پختونخوا کو اب تک پانی کی فراہمی مکمل نہیں ہو سکی۔انہوں نے کہا کہ پختون جرگہ کے دوران تین دن تک خدشات کا اظہار کیا گیا، تاہم سب کا موقف امن و امان کے قیام پر متفق تھا اور ایک ہی امن کا جھنڈا بلند کیا گیا۔#