Ms. Sarah Williams, Dean of the University’s Business & Law School, Buckinghamshire, UK presents her Book to Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi during a meeting in Islamabad.

Ms. Sarah Williams, Dean of the University’s Business & Law School, Buckinghamshire, UK presents her Book to Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi during a meeting in Islamabad.
Date

اسلام آباد, 20 اکتوبر 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے یونیورسٹی بزنس اینڈ لاء سکول بکنگھم شائر، برطانیہ کی ڈین، مس سارہ ویلیم نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد ملاقات کی۔ ملاقات میں ہلال احمر پاکستان خیبر پختونخوا چیپٹر کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی ، خیبرپختونخوا کی مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز , انٹرنیشنل سنٹر آف ایکسیلنس کے زمہ داران بھی شریک تھے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ کی یونیورسٹیوں کو عالمی تقاضوں اور جدید ضروریات سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے ہمارے طلبہ باصلاحیت ہیں مگر انہیں راہنمائی اور حوصلہ افزائی درکار ہے افسوس کہ ہم نے تعلیم پر وہ توجہ نہیں دی جو دینی چاہیئے تاہم مستقبل کی ترقی و خوشحالی کے لیئے ہمیں تعلیمی نظام کو مثالی بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ وویمن امپاورمنٹ اور یوتھ انگیجنٹ جیسے مقاصد کے حصول کے لیئے عالمی معیار کی تعلیم کاحصول اور فروغ ضروری ہے ، ملاقات میں تعلیم اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مس سارہ ویلیم نے خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا، جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے برطانوی تعلیمی نظام کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر سارہ ویلیم نے گورنر خیبرپختونخوا کو اپنی کتاب وویمن ورک ان پبلک ریلیشن بھی پیش کی