GOVERNOR KHYBER PAKHTUNKHWA FAISAL KARIM KUNDI PRESIDES OVER SPECIAL SENATE MEETING OF GOMAL UNIVERSITY AT GOVERNOR HOUSE ON MONDAY.

GOVERNOR KHYBER PAKHTUNKHWA FAISAL KARIM KUNDI PRESIDES OVER SPECIAL SENATE MEETING OF GOMAL UNIVERSITY AT GOVERNOR HOUSE ON MONDAY.
Date

پشاور، 21اکتوبر 2024

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت پیرکے روز گومل یونیورسٹی کی خصوصی سینٹ کا اجلاس گورنرہاوس میں منعقدہوا۔ اجلاس میں گومل یونیورسٹی سے متعلق گورنر انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔انکوائری رپورٹ یونیورسٹی میں مبینہ جعلی ڈگریوں کے اجرا، مبینہ مالی گھپلوں، اختیارات کے ناجائز استعمال، من پسند افراد کو ترقی دینے سمیت دیگر شکایات پر تیار کی گئی۔28صفحات پر مشتمل تیار کی گئی انکوائری رپورٹ اور اسکی سفارشات پر خصوصی سینٹ اجلاس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انکوائری رپورٹ میں متعدد شکایات کو بے بنیاد قرار دیا گیا جبکہ رپورٹ میں کہا گیا کہ بعض شکایات پر نیب میں تفتیش جاری ہے۔اجلاس میں سینٹ اراکین نے انکوائری رپورٹ کی فاءئنڈنگ اور سفارشات میں ہم آہنگی نہ ہونے کا نوٹس بھی لیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہناتھاکہ یونیورسٹیوں میں مالی و انتظامی نظم و ضبط برقرار رکھنے سے متعلق سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا،جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بھی جعلی ڈگریوں کے کیسزز سامنے آنا تشویشناک ہے، یونیورسٹیوں میں امتحانات کے دوران طلبہ کیلئے بایؤ میٹرک شناخت کا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ، محکمہ اعلی تعلیم، ایچ ای سی کے نمائندے سمیت دیگر سینٹ اراکین نے شرکت کی۔#