Date
پشاور، 21اکتوبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نوتعینات کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری محمد ریاض نذیر گاڑہ نے پیر کے روز گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے پیشہ ورانہ امور و فرائض پر تبادلہ خیال کیاگیا. گورنر نے محمد ریاض نزیر گاڑہ کو کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا. گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات قابل تحسین ہیں، فرنٹیئر کانسٹیبلری ایک بہترین پیشہ ورانہ فورس ہے، امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کا مثالی کردار ہے.