Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits burnt factory in Industrial Estate, Hayatabad and expressed deep sympathy with industrialists.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi visits burnt factory in Industrial Estate, Hayatabad and expressed deep sympathy with industrialists.
Date

پشاور، 29 اکتوبر2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیااور انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے خاکستر ہونیوالے کارخانے کا معائنہ کیا۔اس موقع پر غضنفر بلور، زمونگ ٹیکسٹائل(ڈینز) فیکٹری کے مالک شیرازالدین، جمیل نواز سمیت دیگر تاجر برادری موجود تھی۔گورنر خیبرپختونخوا کو انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور کے صدر اور دیگر تاجر برادری کیجانب سے کارخانے کو اربوں روپے کے نقصان سے متعلق آگاہ کیاگیا۔صنعتی عہدیدارنے بتایاکہ ریسکیو اور پی ڈی اے محکمے بروقت آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے،پی ڈی اے نے کہا ہماری ذمہ داری نہیں، ریسکیو گاڑیوں میں ڈیزل ہی نہیں تھا جو ہم نے فراہم کیا،ائیر فورس کے آنے سے آگ پر فوری قابو پا لیا گیا، صنعتی عہدیدارنے ائیر فورس کو بلوانے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔صنعتی عہدیداروں نے ایف بی آر سے 5 سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ کیلئے گورنر سے کردار ادا کرنیکی درخواست کی۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ متاثرہ کارخانے کی حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا ہے،اس کے لیے جے آئی ٹی بننی چاہیے کہ یہ غلطی کس کی تھی، فیکٹری مالکان، صوبائی حکومت یا پی ڈی اے کی۔انہوں نے کہاکہ ڈی جی پی ڈی اے نے ان کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کے میں ذمہ دار نہیں ہوں،اگر ساری خدمات فوج نے ہی کرنی ہے تو صوبائی حکومت کیا کرے گی؟انہوں نے اس آپریشن میں پاک ائیر فورس کے کردار کوبھی سراہا۔گورنرنے کہاکہ یہ فیکٹریاں ہمارے صوبے کی نمائندگی کرتی ہیں،وفاق سے جو بھی سپورٹ چاہئے ہو گی وہ ہم دیں گے،ریسکیو 1122 نے اپنی ایس او پیز کی پابندی نہیں کی۔#