پشاور، 29 اکتوبر2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت انجمن ہلال احمر پاکستان ضم اضلاع برانچ کا گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں انجمن ہلال احمر پاکستان ضم اضلاع برانچ کے چیئرمین عمران وزیر، منیجنگ کمیٹی کے اراکین، عہدیدار و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں پی آر سی ایس ضم اضلاع برانچ کے اغراض و مقاصد، فرائض، مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔اجلاس کوقدرتی آفات میں امدادی سرگرمیوں کیلئے امدادی سامان کی موجودگی، سالانہ آمدن و اخراجات، ڈونرز سے فنڈز کا حصول، رضاکارانہ خدمات سمیت دیگر امور پربھی تفصیلات فراہم کی گئیں۔اجلاس میں پی آر سی ایس کے زیرانتظام پراپرٹیز کا استعمال، فنڈز کا درست استعمال، ڈونرز کانفرنس کے انعقاد پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا نے پی آر سی ایس ضم اضلاع برانچ کو فنڈز کا بینک سے منافع کی شرح سے متعلق درست معلومات کی فراہمی اور ڈونرز سے فنڈز کے حصول کیلئے جامع عملی پروپوزل تیار کرنیکی ہدایت کی۔گورنرنے کہاکہ ڈونرز کی ضم اضلاع میں دلچسپی پیدا کرنے کیلئے ہلال احمر کو خود عملی کردار ادا کرنا چاہئے،مختلف ڈونرز ممالک خیبرپختونخوا میں کام کرنا چاہتے ہیں، ہلال احمر کو انہیں ایریا آف ورک میں دلچسپی دلوانا چاہئے، انہوں نے کہاکہ فنڈز پیدا کرنے پر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،گورنر نے ہلال احمر ضم اضلاع کو ادارہ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متحرک کرنیکی بھی ہدایت کی اورکہاکہ ضم اضلاع کے عوام دہشتگردی سے بہت متاثر ہوئے، ضم اضلاع قبائلی اضلاع میں مجموعی ریلیف سرگرمیوں کیلئے اپنے انفراسٹرکچر کو بہتر بنائے#