Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Pre-COP simulation session held under ministry of Climate Change at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi addressing Pre-COP simulation session held under ministry of Climate Change  at Governor House.
Date

پشاور، 29 اکتوبر2024

وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیات کے زیراہتمام گورنرہاوس پشاورمیں کاپ سیمولیشن منعقد ہوا جس میں گورنر خیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کاپ سیشن میں وزیر اعظم کی کوآرڈینٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم،انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز، ایگزیکٹیوڈائریکٹر پاک مشن سوسائٹی عدیل انور، مختلف سکولوں کے طلباء وطالبات  اوردیگر نے بھی شرکت کی۔ سیشن میں مختلف اسکولوں کے بچوں کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ انکی تجاویز اور اس حوالے سے انکی تعمیری شمولیت سے متعلق اظہار رائے کیا گیا، سیمینار میں نئی نسل کے روشن مستقبل کو محفوظ اور یقینی بنانے کے لئے فوری اصلاح کی ضرورت پر زور دیاگیااور بچوں میں موسمیاتی تبدیلی اور اُن کے اثرات سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پر گورنرفیصل کریم کنڈی نے وزارت موسمیاتی تبدیلی وماحولیات کی جانب سے گورنر ہاؤس پشاور میں کوپ سیشن کے انعقاد کوسراہا اور کہاکہ یہ ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے دیگر وزارتوں کو بھی دعوت دی کہ وہ گورنرہاؤس آئیں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مفادعامہ سے متعلق امور پر سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی عالمی ماحول کو متاثرکررہی ہے، نوجوان ہمارا سرمایہ اور ملک کا مستقبل ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے ملک کو محفوظ رکھنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر اقدامات اٹھانے ہوں گے۔اس موقع پر سیشن میں شریک اسکول کے بچوں نے گورنر خیبرپختونخوا کو ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق اپنی تعمیری شراکت کا دستخط شدہ سونئیر بھی پیش کیا، تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا بچوں میں گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔#