پشاور، 29اکتوبر2024
کریسنٹ آرٹ گیلری کے زیر اہتمام منگل کے روز گورنر ہاوس پشاور میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا. تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر ثمینہ ممتاز نے بھی شرکت کی۔گورنر نے تصویری نمائش میں کریسنٹ آرٹ گیلری کے زیرانتظام آرٹسٹس کی تیار کردہ پینٹنگز کا بھی معائنہ کیا. چیئرمین کریسنٹ آرٹ گیلری ناصر جاوید نے گورنر خیبر پختونخوا کو گیلری کے زیر انتظام دنیا بھر میں ملک کے نامور آرٹسٹ کے تخلیقی کام اور اسکی نمائش سے متعلق آگاہ کیا، اس موقع پر "معاشرے میں آرٹ کا کردار" کے موضوع پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی جس میں نامور ارٹسٹس ماہرین تعلیم اور فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے اظہار خیال کیا اور معاشرے کی مثبت تصور کو اجاگر کرنے میں آرٹ کی اہمیت اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشی ڈالی.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مناسب موقع فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ نوجوان طبقہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو دیکھ کر دلی مسرت ہوتی ہے، ہمارے ارٹسٹس کو دنیا بھر میں اپنے ملک کا مثبت امیج اجاگر کرناہوگا.
گورنر نے گورنرہاؤس پشاورمیں بہترین پینٹنگز پر مشتمل تصویری نمائش منعقد کرنے اور نوجوانوں کو تخلیقی سرگرمیوں کیطرف مائل کرنے پر کریسنٹ آرٹ گیلری کے کردار کو سراہا. اس موقع پر خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر کی کلچرل پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا گیا.#