اسلام آباد، 30 اکتوبر2024
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صحت مند طرز زندگی اپنا نے سے چھاتی کے کینسرکاخطرہ کم کیا جا سکتا ہے، چھاتی کے سرطان پر قابو پانے اور کم کرنے کا واحد طریقہ جلد تشخیص ہے،کینسرجیسے موذی مرض کے پھیلاؤ اور اس بیماری کے اثرات کوکم کرنے کیلئے ہمیں اجتماعی طور پر آگاہی کو فروغ دینا ہوگااوربریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی گھر گھر تک پہنچانا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں اسلام آباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے زیراہتمام بریسٹ کینسرکے حوالے سے آگہی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چیمبر کے عہدیداروں سمیت ڈاکٹر سعیدہ یاسیم، نگار ناز اورفریال گوہرسمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
گورنرنے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کوسراہتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوئی ہے کہ اسلام آباد چیمبر اقتصادی و تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ عوامی مفاد کے آگاہی پروگرامز بھی منعقد کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ تقریب میں اتنی بڑی تعداد میں شرکاء کی موجودگی کینسر سے متعلق آگاہی کی اہمیت واضح کرتی ہے۔ گورنرنے کہاکہ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے۔ یہ بیماری خواتین میں عام ہے اور ابتدائی مراحل میں تشخیص ہو جائے تو علاج میں آسانی ہوتی ہے۔ سب سے پہلے، خود معائنہ اہم ہے، جسے ہر ماہ باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔پاکستانی خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، #