اسلام آباد، 30 اکتوبر2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔رکن خیبر پختونخوا اسمبلی احمد کریم کنڈی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کیلئے اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کے کردار کو سراہا۔گورنرنے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال جیسے اہم منصوبہ میں تعاون پر سعودی حکومت، اسلامک ڈیویلپمنٹ بنک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ منصوبہ صرف خیبرپختونخوا نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے،انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کا ایک مخلص برادر اسلامی دوست ملک ہے، سعودی عرب نے ہر فورم پر پاکستانی حکومت اور عوام کا ساتھ دیا ہے۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت و قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں#