Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by social activist delegation of Christian community at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by social activist delegation of Christian community at Governor House.
Date

پشاور، یکم نومبر2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مسیحی برادری کے سماجی کارکنوں پر مشتمل نمائندہ وفد نے جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔سیموئل پیارا، اگسٹن جیکب کی سربراہی میں وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کو مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا۔وفد نے گورنر کو محکمہ اوقاف سے مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کیلئے انڈونمنٹ فنڈ رولز سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور گورنر کو مینارٹی کلچر ڈے منانے سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کیں۔ا س موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی کاکہناتھاکہ مسیحی برادری سمیت صوبہ میں مقیم تمام اقلیتوں کی خدمات قابل تحسین ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جس نے اقلیتوں کا ہمیشہ تحفط کیا۔انہوں نے کہاکہ گورنر کا منصب سنبھالتے ہی صوبہ کی تمام اقلیتی برادری کے پاس خود چل کر گیا ہوں،آئین و قانون کے مطابق مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کی مذہبی و شخصی آزادی یقینی بنائی گئی ہے۔#