Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by representative delegation of Pak Afghan Joint Chamber of Commerce & Industry at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by representative delegation of Pak Afghan Joint Chamber of Commerce & Industry at Governor House.
Date

پشاور، یکم نومبر2024
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاک افغان جوائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت سینئر نائب صدر ضیاء الحق سرحدی کررہے تھے،وفد میں ڈائریکٹر محمد فاروق،کوآرڈینیٹرامتیازاحمدعلی اوردیگر عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو پاک افغان تجارت، امپورٹ ایکسپورٹ کاروبار سے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں وفد نے امپورٹ ایکسپورٹ کاروبار پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور گورنر کو مختلف تجارتی امور اور پاک افغان سرحدی تجارت میں درپیش رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پاک افغان دو طرفہ تجارت کوبڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ہمسایہ برادراسلامی ممالک کے مابین تجارت کوفروغ دینے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک افغان برآمد و درآمد تجارتی سرگرمیوں سے متعلق حائل مشکلات و رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔تاجربرادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،ملک کی ترقی وخوشحالی کاروباری شعبے کی کامیابی سے وابستہ ہے#