Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Federal Minister Finance Muhammad Aurangzeb in Islamabad on Monday. Member Khyber Pakhtunkhwa Assembly Ahmad Karim Kundi also present in the meeting.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Federal Minister Finance Muhammad Aurangzeb in Islamabad on Monday. Member Khyber Pakhtunkhwa Assembly Ahmad Karim Kundi also present in the meeting.
Date

اسلام آباد، 4نومبر 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اسلام آباد میں خصوصی ملاقات کی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا کے مالی مسائل، ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی فنڈز کی فراہمی، اور صوبے کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے وزیر خزانہ کو صوبے میں تعلیم، صحت، اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی درخواست کی تاکہ صوبے کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں ،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں اقتصادی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کا تعاون انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے صوبے کے عوام کی زندگی میں بہتری لائی جا سکے گی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گورنر خیبرپختونخوا کو یقین دلایا کہ وفاق صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے جلد ہی اضافی فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ صوبے کی معاشی بہتری میں تعاون کیا جا سکے۔#