Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal karim Kundi presides over a meeting with Jazz Cash and Public Sectors Universities representatives regarding Cash Free digitalisation services at Governor House on TUESDAY.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal karim Kundi presides over a meeting with Jazz Cash and Public Sectors Universities representatives regarding Cash Free digitalisation services at Governor House on TUESDAY.
Date

شاور، 5 نومبر2024

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں صوبہ کی پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کی کیش فری ڈیجیٹیلائزیشن سے متعلق اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں جاز کیش کے صدر مرتضٰی علی، گورنمنٹ پارٹنرشپ کے ہیڈ عارف چوھدری، سمیت جاز کیش کے دیگر عہدیدار اور پبلک سیکٹرز یونیورسٹیوں کے رجسٹرارز اور خزانہ امور کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں جاز کیش انتظامیہ نے شرکاء اجلاس کو جاز کیش کے خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں کیش فری ڈیجیٹلائزیشن، رقوم کی24 گھنٹے منتقلی/وصولی سے متعلق آگاہ کیا۔جاز کیش انتظامیہ کیجانب سے یونیورسٹیوں کی اسکالر شپس فیس، امتحانی فیس، ملازمین کی تنخواہیں و دیگر مالی امور کو جاز کیش کے ذریعے نمٹانے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جاز کیش انتظامیہ کیجانب سے یونیورسٹیوں کو رقوم/فنڈز کی فوری منتقلی،ترسیل اور وصولی کے ڈیجیٹل طریقہ کار/جاز کیش اپلیکیشن میں تمام یونیورسٹیوں کی تفصیلات شامل کرنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ جاز کیش کے ملک بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ فعال صارفین اور خیبرپختونخوا میں 32 ہزار جاز کیش ایجنٹس موجود ہیں،اجلاس میں یونیورسٹیوں کے نمائندوں نے جاز کیش انتظامیہ سے فنڈز کی ڈیجیٹیلائزیشن منقلی، وصولی، منافع، چارجز سمیت دیگر ضروری امور سے متعلق سے آگاہی بھی حاصل کی۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھاکہ یونیورسٹیوں اور جاز کیش کے درمیان اجلاس کا مقصد ڈیجیٹیلائزیشن کیلئے ایک مشاورتی سیشن تھا،مالی امور میں شفافیت اور آسانیاں پیدا ہونی چاہئیں،دنیا تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن پر منتقل ہو رہی ہے۔گورنرنے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فنڈز/رقوم کی ترسیل، وصولی نے زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔#