Date
پشاور، 6 نومبر2024
گورنرہاؤس پشاور میں صوبائی وزیرکی تقریب حلف برداری منعقدہوئی۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سید فخرجہان سے بحیثیت صوبائی وزیر انکے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپوربھی شریک تھے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی وزیر سید فخر جہان کو مبارکباددی اور نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا۔تقریب میں صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی اسمبلی کے اراکین، انسپکٹر جنرل پولیس اختر حیات خان گنڈا پور،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ #