پشاور 12 نومبر 2024
گورنر ہاؤس پشاور میں ہیلپننگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، گورنر نے تقریب میں امتحانی بورڈز سمیت مختلف امتحانات میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے یتیم طلبہ میں نقد انعامات و دیگر تحائف تقسیم کئے. ڈائریکٹر پروگرام ساجد علی چٹھہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو ادارہ کے زیراہتمام ملک بھر میں 10 ہزار یتیم بچوں کی تعلیم و کفالت سے متعلق آگاہ کیا، گورنر خیبرپختونخوا نے یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت، علاج معالجہ اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی پر ہیلپنگ ہینڈ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ یتیم بچے معاشرے کی زیادہ توجہ و محبت کے طلبگار ہیں، تعلیمی میدان میں یتیم بچوں کو آگے دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے، یتیم بچوں کی پرورش اور انہیں معاشرے کا پروقار شہری بنانا ہماری اجتماعی زمہداریوں میں شامل ہے. گورنر نے کہا کہ یتیم بچے مجھے اپنا سرپرست اور گورنر ہاؤس کو اپنا گھر سمجھیں، آپ بچوں نے کبھی احساس محرومی اور خود کو اکیلا نہیں سمجھنا ہے.انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر انسان بہتر معیار زندگی کا حق رکھتا ہے اور اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک صحتمند، بااختیار اور تعلیم یافتہ معاشرے کا قیام انتہائی ضروری ہے جس میں کسی کی حق تلفی نہ ہو اور معاشرے کے تمام طبقات برابر کر شریک ہوں، تقریب میں ڈائریکٹر پروگرام ساجد علی چٹھہ نے گورنر ہاؤس میں تقریب کے انعقاد اور یتیم بچوں کی حوصلہ افزائی پر گورنر خیبر پختونخوا کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کیجانب سے انکو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔#