Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Chairman WAPDA Lt: Gen (R) Sajjad Ghanni and discussed matters pertaining to Chashma Lift Canal DIKhan project in Islamabad.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets with Chairman WAPDA Lt: Gen (R) Sajjad Ghanni and discussed matters pertaining to Chashma Lift Canal DIKhan project in Islamabad.
Date

اسلام آباد، 15 نومبر 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی سے خصوصی ملاقات کی ، پاکستان پیپلز پارٹی کے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی بھی انکے ہمراہ تھے ، ملاقات میں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر واپڈا حکام کے کردار کو گورنر نے سراہا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 1991 کے ارسا معاہدہ کے نتیجہ میں چاروں صوبوں کو ملنے والے پانی کے حق کو تین صوبوں نے استعمال کرنا شروع کردیا جبکہ خیبر پختونخوا اس معاہدہ کے تحت ملنے والے پانی کے حصہ سے محروم تھا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے ہم شکر گزار ہیں جنہوں نے اس منصوبہ کے لیئے وفاقی بجٹ میں رقم مختص کی انہوں نے کہا کہ چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مشکور ہیں۔ جنہوں نے ہمارا یہ مقدمہ لڑا وفاق کے ساتھ اس نہر کے بننے سے خیبر پختون خواہ میں سبز انقلاب آئے گا یہ نئی صنعتوں کا قیام ہوگا معاشی ترقی ہوگی لوگوں کو روزگار مہیا ہوگا اور علاقہ ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا کے وفاقی وزیر اور بالخصوص چیئرمین واپڈا کا کردار اور ذاتی دلچسپی لائق ستائش ہے ، اس حوالہ سے فنڈز کی فراہمی پر سعودی ڈیویلپمنٹ بنک اور سعودی حکومت کے تعاون کے بھی ہم شکر گزار ہیں رواں سال اس منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا-#