Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi during his visit to Dera Ismail Khan attends function at Institute of Allied & Health Sciences on Saturday.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi during his visit to Dera Ismail Khan attends function at Institute of Allied & Health Sciences on Saturday.
Date

ڈیرہ اسماعیل خان، 16 نومبر 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عالمی تقاضوں سے آراستہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ماہرین کے لیئے دنیا بھر میں معاشی آسودگی کے مواقع ہیں۔ خیبرپختونخوا میں اس حوالہ سے ہرممکن سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے ان  خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل الائیڈ اینڈ نرسنگ سائنسز کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے انجمن ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی اور ادارہ کے روح رواں معروف قانون دان ملک طاہر وسیم ڈیال ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد ممالک کی جانب سے اس شعبہ میں افرادی قوت کی ڈیمانڈ ہے انکی ضروریات کے مطابق تربیت یافتہ افراد مہیا کرنے پر ہمیں توجہ مبذول کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ عالمی ڈونرز کو ہلال احمر خیبرپختونخوا کے توسط سے صوبہ میں لارہے ہیں ضم شدہ اضلاع کے مسائل بھی حل کرینگے جلد ہی صوبہ بھر میں ہلال احمر کے زیر اہتمام ترقیاتی کام دیکھنے کو ملیں گے اگر صوبائی حکومت عوام کی خدمت کا مشن نہیں سمجھتی تو ہم ایس ائی ایف سی کی زبان سے انہیں سمجھانے کی کوشش کرینگے ۔ میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، واپڈا کے وفاقی وزیر اور خصوصا چیئرمین واپڈا کا مشکور ہوں جنہوں نے لفٹ کینال کے لیئے رقم مختص کی جلد وزیر اعظم پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان آکر اس کا افتتاح کرینگے ۔یہ خطہ ملک کی غذائی ضروریات پوری کرے گا.#