ڈیرہ اسماعیل خان، 17 نومبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس توسیعی اور کم پریشر خاتمہ کے منصوبہ کا افتتاح کردیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختون خواہ میں گیس لوڈ شیڈنگ کو ہر صورت میں کم کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ گیس پیدا کرتا ہے مگر سب سے زیادہ گیس کی لوڈ شیڈنگ خیبر پختون خواہ میں کی جا رہی ہے محکمہ گیس کے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سردیوں میں خیبر پختون خواہ میں گیس کی کم سے کم لوڈ شیڈنگ کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ کی روک تھام کے لیئے نئے ٹی بی ایس کی تنصیب کی جارہی ہے اس سلسلہ میں پانچ نئے ٹی بی ایس ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں لگائے جارہے ہیں جبکہ پہلے سے موجود ٹی بی ایس کو بھی علاقہ وائز اپڈیٹ کیا جائے گا اور یہ کام سردیوں کی آمد سے قبل مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ ڈیرہ کے باسیوں کی تکلیف میں کمی ہو،انہوں نے کہا کہ بندکورائی اور کوٹلہ سیداں میں گیس پائپ لائن کی توسیع کے منصوبہ کا آغاز کردیا جارہا ہے یہ پہلے سے منظور زیر التواء منصوبہ تھا.
تقریب سے محکمہ گیس کے انچارج شہزاد سلیم ، پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر سردار قیضار خان میاں خیل ، ضلعی صدر ملک فرحان افضل دھپ ، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی نوابزادہ عزیز اللہ خان علی زئی ، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک عابد اعوان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا.#