ڈیرہ اسماعیل خان، 18 نومبر2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مایہ ناز نوجوان کھلاڑی ،126 گنیز بک ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود ، کم عمر ترین ایوارڈ یافتہ بچے سفیان محسود ، انڈین کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنے والے رکشہ ڈرائیور ارشد محسود اور قومی چیمپئن زیشان محسود نے ملاقاتیں کیں، معروف سیاسی کارکن ابرار محسود بھی انکے ہمراہ تھے ، گورنر خیبر پختونخوا نے انکی کامیابیوں پر انہیں مبارکباد دی اور انہیں خیبر پختونخوا کا ایک سافٹ امیج قرار دیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا سفیان محسود نے مکسڈ مارشل آرٹ میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں پاکستان کے کم عمر ترین ریکارڈ ہولڈر کا اعزاز حاصل کیا ہے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی ان سے ملاقات کی مجھے امید ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس بچے کی حوالہ افزائی کریں گے اس حوالہ سے میرا بھرپور تعاون انکے ساتھ ہے اسی طرح انکے والد عرفان مسعود نے 125گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیئے ہیں جو ایک بڑا اعزاز ہے ، انہوں نے کہا کہ ارشد محسود یتیم بچہ ہے جو رکشہ چلا کر اپنا پیٹ پالتا ہے اور مارشل آرٹ میں انڈین کھلاڑی کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ چکا ہے اسی طرح ذیشان محسود مکسڈ مارشل آرٹ میں قومی چیمپئن ہے اور اگلے مقابلہ کے لیئے ڈونرز کی مدد کا منتظر ہے انہوں نے کہا کہ یہ ہونہار کھلاڑی خیبر پختونخوا اور وزیرستان کا وہ سافٹ امیج ہے جسے ہمیں دنیا کو دکھانا ہے ایسے نوجوانوں کی حوالہ افزائی انتہائی ضروری ہے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بھی انکی حوصلہ افزائی کی ہے تاہم انکی اکیڈیمی مزید توجہ کی طالب ہے ہمیں ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی سرپرستی کرکے دنیا کے سامنے ملک اور صوبہ کا روشن امیج پیش کرنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی نہیں بلکہ ایسے باصلاحیت نوجوان بھی ہمارے پاس موجود ہیں اور بطور گورنر اس حوالہ سے میں بھرپور کردار ادا کرونگا، انہوں نے مختلف صنعتکاروں اور ڈونرز سے ایسے بچوں کی سرپرستی کی اپیل کی#