Date
کراچی، 19 نومبر 2024
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی،
ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا کی سیاسی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی اور خیبرپختونخوا کے وسائل کے حوالے سے وفاق کے غیرمنصفانہ روئیے سے آگاہ کیا، اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اے متعلق وفاقی روئیے اور امن و امان کی صورت حال پر صوبائی آل پارٹیز کانفرنس منعقد کرنے کی ہدایت کی۔#