Date
پشاور، 27 نومبر 2024
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز بلور ہاؤس پشاور کا دورہ کیا اور معروف کاروباری شخصیت اور ممتاز سیاستدان الیاس احمد بلور کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا۔گورنر کنڈی نے سوگوار خاندان خصوصاً غلام احمد بلور اور غضنفر بلور سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کی ابدی سکون کے لیے دعا کی۔
گورنر نے مرحوم بلور کی کاروباری برادری کے لیے خدمات اور صوبے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔#