Federal Minister SAFRON, Kashmir & Gilgit Baltistan affairs Engr. Amir Muqam meets Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House.

Federal Minister SAFRON, Kashmir & Gilgit Baltistan affairs Engr. Amir Muqam meets Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi at Governor House.
Date

پشاور28 نومبر 2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور مسلم لیگ نواز کے صوبائی صدر امیر مقام نے گورنر ہاؤس میں  ملاقات کی. ملاقات میں خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا. دونوں رہنماؤں نے ضلع کرم میں حالیہ افسوسناک واقعات میں قیمتی انسانوں کے جانوں کے ضیاع اور بدامنی کی صورتحال پر دکھ اور تشویش کا اظہار کیا.  ملاقات میں صوبہ میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا. گورنر نے صوبائی صدر مسلم لیگ نواز کو گورنر ہاؤس میں کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی. گورنر نے کہا کہ کل  جماعتی کانفرنس میں صوبائی سیاسی قیادت مل بیٹھ کر صوبہ میں دیرپا امن کیلئے قابل عمل تجاویز تیار کر سکتی ہے،  صوبہ کو اس طرح بدامنی کی آگ میں جھلستے ہوئے نہیں چھوڑ سکتے، گورنر نے وفاقی حکومت سے بھی صوبہ میں دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سنجیدہ و قابل عمل اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا. #