Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Fiqa Jefferia Ulema delegation belongs to District Kurram, Kohat and Hangu at Governor House

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Fiqa Jefferia Ulema delegation belongs to District Kurram, Kohat and Hangu at Governor House
Date

پشاور، 28 نومبر2024

گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام مکاتب فکر، مسالک کے افراد کو مل جل کر برداشت و تحمل کے جذبہ سے کردار ادا کرنا ہو گا، یہ صوبہ ہمارا ہے کسی نے باہر سے آ کر اسکو ٹھیک نہیں کرنا ہے، ضلع کرم کے افسوسناک واقعات پر پورا ملک تشویش کا شکار ہے، حالیہ کربناک واقعات میں نقصان صرف کسی ایک مسلک کا نہیں بلکہ اس صوبہ اور ملک و قوم کا نقصان ہوا ہے، 
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاڑا چنار، ہنگو اور کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے فقہ جعفریہ کے علماء کے نمائندہ وفد سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری بھی موجود تھے،وفد میں شریک مولانا حمید حسین امامی, مولانا یاسر امامی, مولانا سید باقر حسین و دیگر علماُء نے گورنر کو ضلع کرم میں انسانی جانوں کے تحفظ، راستوں کی بندش کے خاتمہ اور پایئدار امن کے قیام کیلئے اپنی تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی سطح پر فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے علماء کی تجاویز کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں ایکدوسرے کو برداشت کرنیکا کلچر تیزی سے ختم ہو رہا ہے، ضلع کرم میں جو سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ اسلام کے اصولوں کے منافی ہے، معاشرے میں پھیلتے عدم برداشت کے کلچر کے خاتمہ کیلئے علماء کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، 
انہوں نے کہا کہ وہ پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ضلع کرم میں دہایئوں سے جاری فسادات و مسائل کا مستقل  بنیادوں پر حل نکالا جائے، اسی نکتہ نظر کے تحت صوبہ کی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے مشاورت کر رہا ہوں کیونکہ میرا یقین ہے کہ سیاسی نمائندے ہی ضلع کرم کے عوام کیساتھ پختون روایات کے مطابق بیٹھ کر وہاں پر جاری بدامنی اور قتل و غارت کا خاتمہ یقینی بنا سکتے ہیں، علماء نے اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبہ میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے دعا بھی کی گیئ۔#