Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Chief Collector Customs Mr. Khawaja Khurram Naeem at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi
Date

پشاور، 29نومبر2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چیف کلیکٹر کسٹمز  خواجہ خرم نعیم نے جمعہ کے روگورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، ملاقات میں ادارہ جاتی امور و فرائض پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوانے ٹیکسوں کی وصولی، اسمگلنگ کے خاتمے، اور کسٹمز کے معاملات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت  پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تجارتی آمدورفت کے فروغ کے لیے وفاقی سطح پر اقدامات ضروری ہیں،خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں تجارتی آمدورفت میں کسٹمز معاملات کو آسان بنایا جائے، گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے کیلئے تجارتی راستوں کو مکمل فعال بنانے کی ضرورت ہے، سرحدی علاقوں سے اسمگلنگ کے خاتمہ کیلئے ادارہ جاتی استعداد کو مزید بہتر بنایا جانا چاہئے-#