Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by representative delegation of Pakistan Hindkowan Tehreek led by Chairman Saqqaf Yasir Advocate at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by representative delegation of Pakistan Hindkowan Tehreek led by Chairman Saqqaf Yasir Advocate at Governor House.
Date

پشاور، 29 نومبر2024

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے جمعہ کے روز پاکستان ہندکوان تحریک خیبر پختونخواکےنمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین ڈاکٹر سقاف یاسر ایڈووکیٹ کی سربراہی میں ملاقات کرنیوالے وفد میں صوبائی صدر خواجہ محمد اکبر سیٹھی، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد وقار لودھی، سٹی صدراشفاق حسین و دیگر عہدیدار شامل تھے، وفد نے گورنر کو تنظیم کے اغراض و مقاصد اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا اورہندکو زبان و ثقافت کی ترویج، قدیمی ہندکو ثقافت کے تحفظ و فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔وفد نے گورنر خیبر پختونخوا کو جنوری میں ہندکوان ڈے کی مناسبت سے گورنر ہاؤس میں تقریب کے انعقاد کی درخواست بھی کی اور ہندکو ثقافت کوتعلیمی نصاب، قومی نشریاتی اداروں پر خصوصی پروگرامز اور پشاور شہر کی خوبصورتی سے متعلق اپنی مختلف تجاویز بھی پیش کیں، اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور سمیت صوبہ میں بولی جانیوالی تمام زبانیں اور انکی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے،ہندکو ادب کی ترقی اور پشاور شہر کی خوبصورتی کیلئے حکومتی سطح پرایک جامع پلان کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہندکوسمیت صوبہ کی مجموعی ثقافت، روایات و اقدار کو محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ زمہداری ہے،نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اپنی ثقافت و اقدار کی سوشل میڈیا کے زریعئے مثبت امیج اجاگر کریں، ملاقات کے اختتام پر چیئرمین پاکستان ہندکوان تحریک نے گورنر کو تنظیم کیجانب سے سونیئر بھی پیش کیا۔#