شاور، 29نومبر 2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پشاور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی اکیڈیمی اور خواتین کے لیئے گراؤنڈ کا مسئلہ حل کرینگے ۔ ہماری بچیاں باصلاحیت ہیں ان میں ملک اور صوبہ کا نام روشن کرنے کا جذبہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی کرکٹ کی فیمیل کھلاڑیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ وفد نے حسینہ خوشبو اسسٹنٹ منیجر وویمن پی سی بی کی قیادت میں گورنر ہاؤس پشاور میں ان سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی سے اس حوالہ سے تعاون کو یقینی بنایا جائے گا ، خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج روشن کرنے والی یہ بچیاں ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 49 خواتین کھلاڑیوں کا رجسٹرڈ ہونا انتہائی خوش آئند ہے والدین کی جانب سے بھی بچیوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے تاہم حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کی فراہمی کا مسئلہ حل کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے گورنر کو بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے بچیوں کی کرکٹ کے لیئے کسی قسم کی سہولیات موجود نہیں ہیں، ہمارے صوبہ کی کھلاڑی انڈر 19 ورلڈ کپ کھیل چکی ہیں۔ پشاور میں پریکٹس کے بھی مسائل ہیں۔ جنکے حل کی یقین دہانی پر کھلاڑیوں نے گورنر خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا