Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets ANP President Aimal Wali Khan and other ANP Leadership at Wali Bagh, Charsada. The Governor invites ANP leadership to join APC at Governor House .

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi meets ANP President Aimal Wali Khan and other ANP Leadership at Wali Bagh, Charsada. The Governor invites ANP leadership to join APC at Governor House .
Date

چارسدہ، 29نومبر2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ولی باغ چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان ، صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور دیگر راہنماوں سے ملاقات کی ،ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر کرم ایجنسی میں امن کی سنگین صورت حال پر دونوں جماعتوں کی قیادت کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو پانچ دسمبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی انہوں نے کہا کہ صوبہ کے حقوق کے حصول۔ مسائل کے حل کے لیئے سیاسی جماعتوں اور قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ ہم اپنا مشترکہ مقدمہ بنا کر وفاق کو پیش کریں انہوں نے کہا کہ صوبہ کے حقوق ، امن کے قیام اور ترقی کے مشن کے حصول کے لیئے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس کے لیئے میں خود سیاسی قیادت کے پاس چل کر جارہا ہوں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت نے گورنر خیبرپختونخوا کے جذبات کوششوں کو سراہا اور اس حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس میں بھرپور شرکت اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا ، سابق صدر نجم الدین خان ، سابق وفاقی وزیر ساجد حسین طوری بھی انکے ہمراہ تھے ۔