Date
پشاور،30نومبر2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ ، سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی کی رہائش گاہ گئے اس موقع پر جے یو آئی (س) کے جنرل سیکرٹری مولانا سید یوسف شاہ ، صوبائی ترجمان حافظ عبدالرافع ، سابق ایم این اے ساجد حسین طوری ،پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی بھی موجود تھے ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے جے یو آئی س کے اکابرین کو کرم میں قیام امن کی لیئے بھیجے جانے والے وفد اور پانچ دسمبر کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی-