پشاور، 30 نومبر2024
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ضم ضلع باجوڑ خار اصلاحی جرگہ کے نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، چیئرمین سید احمد جان کی سربراہی میں اصلاحی جرگہ کے اراکین نے گورنر کو علاقائی مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا،جرگہ اراکین نے عوام علاقہ کو بجلی، گیس کے درپیش مسائل، امن و امان کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،اس موقع پر پارلیمینٹرین سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ فاٹا کیلئے مختص فنڈز کو ایک کمیٹی کے زریعئے ضم اضلاع پر خرچ کرنیکی درخواست کی ہے،قبائلی عوام کے احساس محرومی کے خاتمہ کیلئے ضم اضلاع کو ترقی کے دھارے میں لانا ہو گا، قبائلی اکابرین، عمائدین اور بالخصوص نوجوانوں کےساتھ امن و امان کے لئے قیام کیلئے ہر فورم پر ساتھ دوں گا،انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوان اپنی روایات و اقدار کے مطابق علاقائی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔#