Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Former FATA Parliamentarians delegation at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by Former FATA Parliamentarians delegation at Governor House.
Date

پشاور,30نومبر2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے فاٹا سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹیرینز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد میں سابق گورنر انجنیئر شوکت اللہ ، سابق وفاقی وزراء جی جی جمال خان ، حمیداللہ جان آفریدی ، سینیٹر صالح شاہ ، سینیٹر میاں محمد حسین شامل تھے ، وفد نے خیبرپختونخوا بالخصوص ضلع کرم سمیت دیگر ضم اضلاع میں بدامنی کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا، وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبہ میں بدامنی کے خاتمہ کیلئے منتخب عوامی نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کی قیادت کو مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا،قیام امن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے پاس خود چل کر جا رہا ہوں،انہوں نے کہا کہ ضلع کرم جیسے افسوسناک واقعات اور دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے سیاسی جماعتوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ضم اضلاع سمیت پورے صوبہ کے موجودہ حالات انتہائی خراب ہیں،عوامی نمائندے اور سیاسی قیادت ہی صوبہ کو مسائل کے بھنور سے نکال سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق سے صوبہ کے حقوق کیلئے مشترکہ آواز اٹھانی ہو گی،#