Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by young Squash champion player Danish Atlas Khan at Governor House.

Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi called on by young Squash champion player Danish Atlas Khan at Governor House.
Date

پشاور، 30 نومبر2024

اسکوائش کے معروف کھلاڑی اور سابق ایشیائی چیمپئن دانش اطلس خان( ستارہ امتیاز )نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی، جہاں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دانش اطلس خان نے گورنر کو خیبرپختونخوا میں اسکوائش کے حوالے سے درپیش مسائل اور نوجوان ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا، خاص طور پر پشاور، نے اسکوائش کے کئی عالمی چیمپئن پیدا کیے ہیں، لیکن کھیل کے فروغ کے لیے مزید سہولیات اور حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے دانش اطلس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہم بھرپور اقدامات کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا، "ہم اسکوائش سمیت تمام کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔"